بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کہا کہ حکمراں مهاگٹھبندھن کے اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کو میگھالیہ کی طرح ہی بہار میں وزیر اعلی کا آئینی درجہ دے دینا چاہئے۔
بی جے پی قانون ساز پارٹی کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ریاستی حکومت نے جس طرح سے
اسمبلی کے انتخابات میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لئے حکمت عملی بنانے والے مسٹر پرشانت کشور کوکابینی وزیر کا درجہ دے کر آئینی دائرے میں لا دیا ہے ٹھیک اسی طرح سے آر جے ڈی صدر مسٹر یادو کو بھی وزیر اعلی کا درجہ دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ میگھالیہ میں چار وزرائے اعلی کو آئینی درجہ دیا گیا ہے اور اسی طرح بہار میں مسٹر یادو کو یہ درجہ دے دینا چاہئے